پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے جس پر اپوزیشن کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج تک رسائی کیلئے اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر طارق فضل چودھری اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو منا نہ سکے، جبکہ پارلیمنٹ کے تمام داخلی و خارجی راستے تاحال بند ہیں، پارلیمنٹ لاجز کے گیٹ بھی مکمل طور پر سیل کر دیے گئے ہیں۔
پارلیمنٹ لاجز میں پولیس اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے مابین دھکم پیل کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، سارجنٹ ایٹ آرمز نے سکیورٹی پولیس کے سپرد کر دی ہے۔
ادھر اسلام آباد کے ریڈ زون میں سکیورٹی سخت کر دی گئی جہاں داخلی راستہ بند ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات کر دی گئی جبکہ قیدی وینز بھی وہاں موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اندر داخل ہونے سے روکے جانے پر خیبرپختونخوا ہاؤس کے دروازے پر ہی دھرنا دے دیا۔