پاکستان
خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ کرنے والی میڈیکل ٹیم نے علاج پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے سابق وزیراعظم عمران خان کی دائیں آنکھ کے علاج پر اظہار اطمینان کیا ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے علاج سے آنکھ میں بہتری اور آنکھ کے مکمل ٹھیک ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا معائنہ مکمل، ٹیم واپس روانہ
ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے تقریباََ ایک گھنٹہ تک بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا، ڈاکٹرز اپنی رپورٹ مکمل کر کے حکومت کے حوالے کریں گے۔