پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی کے لوگ اور فیملی ممبران نہیں چاہتے کہ وہ رہا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اِس وقت حالات ایسے بن گئے ہیں، لگتا ہے پی ٹی آئی کی قیادت، رشتہ دار اور سوشل میڈیا کے جہادی کوئی بھی نہیں چاہتا کہ وہ رہا ہوں۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 17, 2026
اُنہوں نے کہا کہ اِن سب کی دکان داری چل رہی ہے ، وہ دکانیں بند نہیں ہونے دیں گے، جو حالات ہیں وہ روزانہ ٹی وی پر سارا دن ہوتے ہیں۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ باہر لوگوں کے پلے ایک ووٹ نہیں، ووٹوں کا مالک اندر ہے، یہ ایک کوڑی کی ویلیو ایڈیشن نہیں کرتے۔