فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف

فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف

پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے 85 رکن ممالک نے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے پھیلاؤ کی مذمت کی ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ یہودی بستیوں کا قیام یو این چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کے مغربی کنارے کو ملکیت قرار دینے کے اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدام امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتا ہے۔