رمضان المبارک کیلئے پنجاب کے دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

رمضان المبارک کیلئے پنجاب کے دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے صوبائی ادارے پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کام کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے صوبائی ادارے پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کام کریں گے۔

رمضان المبارک میں صوبے بھر میں جمعے کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کام ہوگا۔