پاکستان
خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) علی حسن زہری کو بلوچستان کابینہ سے برطرف کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ایڈوائس کی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے منظوری دے دی۔
گورنر بلوچستان کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری نے علی حسن زہری کی بلوچستان کابینہ سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد صوبائی کابینہ میں مزید ردوبدل کا امکان بھی موجود ہے تاہم اس حوالے سے باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
سیاسی حلقوں میں اس اقدام کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور اسے صوبائی حکومت کی پالیسیوں اورانتظامی معاملات سے جوڑا جا رہا ہے، حکومتی ذرائع کے مطابق آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔