خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی تعریف کی، ٹرمپ نے فیلڈ مارشل کو گڈ فائٹر قرار دے دیا۔
غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیربہت اعلیٰ سپہ سالار ہیں، ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو بہت پسند کرتا ہوں۔
امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کیا اور کہا پاکستان اور بھارت کی جنگ بہت شدت اختیار کر رہی تھی، ہم نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ کو رکوایا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کے دوران میرے شہباز شریف سے تعلقات مضبوط ہوئے، میں نےاپنا کردار ادا کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ رکوائی، نریندر مودی کو بتا دیا کہ جنگ نہ روکی تو بھاری ٹیرف لگاؤں گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا کہ میں نے جنگ رکوا کر کئی زندگیاں بچائیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کے جنگی طیارے مار گرائے جانے کا تذکرہ کیا اور کہا پاک بھارت جنگ میں 11 جنگی طیارے گرائے گئے۔