الحمدُللّٰہ 4.2 ملین خاندانوں کو 10 ہزار روپے دیئے گئے: مریم نواز

الحمدُللّٰہ 4.2 ملین خاندانوں کو 10 ہزار روپے دیئے گئے: مریم نواز

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ رقم سے مستفید ہونے والوں میں 10 لاکھ مزدور بھی شامل ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ امداد سے استفادہ حاصل کرنیوالوں میں ستھرا پنجاب کے کارکن بھی شامل ہیں، یہ اقدام تقریباً 2.5 سے 3 کروڑ لوگوں کو مالی ریلیف فراہم کرے گا اور ان کے بوجھ بانٹے گا۔