پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستانی فورسز کی افغانستان میں خوارج کے ٹھکانوں پر ایئر سٹرائیکس کے نتیجے میں 80 سے زائد دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پاکستان کی جانب سے گزشتہ رات انٹیلی جنس بیسڈ ایئر سٹرائیکس میں افغانستان کے 3 صوبوں میں دہشتگردوں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا، ننگر ہار، پکتیکا اور خوست میں موجود فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے 7 مراکز کو تباہ کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی حملوں میں 80 سے زائد خارجیوں کے جہنم واصل ہونے کی اطلاع کنفرم ہے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی امکان ہے۔
جو مراکز تباہ کیے گئے ان میں نیا مرکز نمبر ایک ننگرہار، نیا مرکز نمبر 2 ننگر ہار، خارجی مولوی عباس مرکز خوست، خارجی اسلام مرکز ننگر ہار، خارجی ابراہیم مرکز ننگر ہار، خارجی ملا رہبر مرکز پکتیکا اور خارجی مخلص یار پکتیکا شامل ہیں۔