سینئر وکلا، سابق ججز، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے اعزاز میں پروقار تقریب

سینئر وکلا، سابق ججز، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے اعزاز میں پروقار تقریب

لاہور ہائیکورٹ بار میں تقریب سیکرٹری فرخ الیاس چیمہ کی جانب سے منعقد کی گئی، تقریب میں خصوصی طور پر سینئر قانون دان ڈاکٹر خالد رانجھا، سابق صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی نے شرکت کی۔

تقریب میں ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون، طاہر نصراللہ وڑائچ، عامر سعید راں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ، پیر کلیم خورشید، اصغر علی گل، جاوید اعوان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بار ایسوسی ایشن سب کی ہے، یہ کسی ایک دھڑے کی نہیں، بار ایسوسی ایشن میں کسی قسم کی انارکی نہ پھیلائی جائے اور یہ ادارہ سبھی کا ہے۔

سینئر قانون دان احسن بھون نے کہا کہ سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار فرخ الیاس چیمہ نے ہمارے ہیروز اور لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ تقریب منعقد کر کے زبردست قدم اٹھایا ہے اور ان سب کی دل جوئی کی ہے اور ان کی عزت افزائی کی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار فرخ الیاس چیمہ نے کہا کہ آج کا دن ہمارے ان ہیروز، ہمارے لیجنڈز جنہوں نے اپنی ساری زندگی اس نوبل پروفیشن کو دے دی ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

فرخ الیاس چیمہ نے کہا کہ آج کا دن ان کیلئے ہے جنہوں نے انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، ان کی خدمات کے اعتراف میں اج کے دن یہ تقریب رکھی گئی۔

تقریب میں سینئر قانون دان ڈاکٹر خالد رانجھا، سابق صدر سپریم کورٹ بار شہزاشوکت وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی، ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون، طاہر نصراللہ وڑائچ کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔

عامر سعید راں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ، پیر کلیم خورشید، اصغر علی گل، جاوید اعوان سمیت دیگر کو یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔