پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) 26 نومبراحتجاج کیس میں تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی کے 30 کارکنان اشتہاری قرار دے دیئے گئے۔
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج 5 مقدمات کی سماعتیں ہوئیں۔
عدالت کی جانب سے 31 پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف اشتہاری کی کارروائی گزشتہ سماعت پر شروع کی گئی تھی، ایک پی ٹی آئی ورکر کی جانب سے آج عدالت میں پیش ہونے پر اشتہاری کی کارروائی ختم کر دی گئی۔
عدالت نے تھانہ کھنہ کے مقدمہ کی سماعت 2 اپریل تک جبکہ تھانہ مارگلہ کے مقدمہ کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔
علاوہ ازیں تھانہ کوہسار کے مقدمہ کی سماعت بھی 26 مارچ تک ملتوی جبکہ تھانہ ترنول اور آبپارہ کے مقدمات کی سماعت بھی 10 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
آج پولیس ریکارڈ کی عدم دستیابی کے باعث کسی مقدمہ میں شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکیں تاہم پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف دہشت گردی، توڑ پھوڑ،اودیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔