پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں سرکاری سکولوں کونجی شعبےکو دینے کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تیسرے مرحلے میں 2 ہزار 735 مزید سکول نجی شعبےکو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پہلے دو مراحل میں 10 ہزار سکول نجی شعبے کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔
مزید ہزاروں سکول پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام میں شامل ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اس فیصلہ کا مقصد معیارِ تعلیم میں بہتری اور داخلوں میں اضافہ ہدف ہے تاہم طلبہ کو مفت اور معیاری تعلیم کی سہولت جاری رہے گی جبکہ پسماندہ علاقوں کے سکول بھی پروگرام میں شامل ہیں۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر کر دی گئی ہے جبکہ منتخب پارٹنرز یکم اپریل سے سکولوں کا انتظام سنبھالیں گے۔
اس فیصلہ کے بعد اساتذہ اور عوامی حلقوں کے ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔