پی بی36 قلات کے 7 پولنگ سٹیشنز پر 10 مارچ کو ری پولنگ ہوگی

پی بی36 قلات کے 7 پولنگ سٹیشنز پر 10 مارچ کو ری پولنگ ہوگی

صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے ڈی سی قلات منیر احمد درانی سے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر حلف لیا،ری پولنگ کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابی عملے کی تربیت اور مواد کی بروقت فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے سیکورٹی پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو پرامن ماحول میں حق رائے دہی کے استعمال کا مکمل موقع فراہم کیا جائے گا۔