بانی پی ٹی آئی کی رہائی عوامی پریشر سے ہی ہوگی: شفیع جان

بانی پی ٹی آئی کی رہائی عوامی پریشر سے ہی ہوگی: شفیع جان

معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اب سڑکوں کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، سہیل آفریدی کا کنٹینر تیار ہے، اس بار نتائج چاہتے ہیں۔

شفیع جان نے کہا کہ ہم کوئی جیل نہیں توڑیں گے، رہائی فورس پر کام ہو رہا ہے، سٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری سہیل آفریدی کی ہے، جب کنٹینر پر چڑھیں گے تو اس کا رخ کسی بھی جگہ ہوسکتا ہے۔