عدالت نے پاسپورٹ میں شادی شدہ خواتین کو والد کا نام برقرار رکھنے کا اختیار دیدیا

عدالت نے  پاسپورٹ میں شادی شدہ خواتین کو والد کا نام برقرار رکھنے کا اختیار دیدیا

پاسپورٹ میں شادی شدہ خواتین کو والد کا نام برقرار رکھنے کا اختیار دے دیا گیا، لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پاسپورٹ اصلاحات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
جسٹس آصف حفیظ کے احکامات کی روشنی میں پاسپورٹ قوانین میں اہم ترمیم کی گئی ہے ، وفاقی وزراء محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڑ کو سافٹ ویئر تبدیلی کی ہدایت بھی کی گئی۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال نے نادرا کے ساتھ مل کر سسٹم اپڈیٹ کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ یو این ویمن پاکستان نے خواتین کی آزاد قانونی شناخت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ پاسپورٹ اجرا اور تجدید کے عمل میں خواتین کو اب زیادہ باوقار اختیار ملے گا۔