شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے مخلوط حکومت کے ایک اہم اتحادی کے طور پر سندھ کی قیادت کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی اور مشاورت قومی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کیلئے ناگزیر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مضبوط روابط سے جمہوری نظام کو تقویت ملے گی اور عوام کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی اہم اتحادی جماعت ہے، مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے باہمی تعاون سے قومی ترقی کا سفر مزید تیز کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں کو صوبائی حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال اور مشیرِ وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔