لاہور ہائیکورٹ بار کا چیف جسٹس عالیہ نیلم کی خدمات کا اعتراف، یادگاری شیلڈ پیش

لاہور ہائیکورٹ بار کا چیف جسٹس عالیہ نیلم کی خدمات کا اعتراف، یادگاری شیلڈ پیش

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم سے سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار فرخ الیاس چیمہ کہ قیادت میں وفد نے ملاقات کی، وفد میں بار کے دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار فرخ الیاس چیمہ نے عدالت عالیہ کی تاریخی عمارت کی از سر نو تزئین آرائش کروانے اور اصل حالت میں بحال کروانے پر چیف جسٹس عالیہ نیلم کا شکریہ ادا کیا۔

بار کے عہدیداروں نے کہاکہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا معاملہ ہو یا پھر وکلا کی فلاح و بہبود کا منصوبہ آپ نے ہمیشہ آگے بڑھ کر اقدامات کئے۔

سیکرٹری فرح الیاس چیمہ نے کہا کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے بار اور بینچ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اہم کرادار ادا کیا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار فرخ الیاس چیمہ نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو یادگاری شیلڈ پیش کی جس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ بار کا شکریہ ادا کیا۔