خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) سماجی مسائل ،پڑھائی سے عدم دلچسپی سال 2023 اور 2024 آؤٹ آف سکولز بچوں کے لیے بھاری رہا۔
پاکستاں انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن نے سال ۔24-2023 کی رپورٹ جاری کر دیا جس کے مطابق 2 کروڑ 53 لاکھ بچے سکولز سے باہر رہے جن میں 1 کروڑ 34 لاکھ لڑکیاں بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں 5 سے 16 سال تک کے 96 لاکھ بچے سکولز سے باہر ہیں، پنجاب میں 48 لاکھ لڑکیاں اور 47 لاکھ لڑکے سکولز سے باہر ہیں۔
سندھ میں 78 لاکھ ، بلوچستان میں 29 لاکھ اور خیبر پختونخوا میں 49 لاکھ بچے سکولز سے باہر ہیں، اسلام آباد میں 90 ہزار بچے سکولز سے باہر ہیں۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں پرائمری تعلیم بچوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 8 لاکھ 15 ہزار ہے، مڈل کلاس تک پہنچنے والے طلبہ کی تعداد 92 لاکھ 7 ہزار ہے۔
رپورٹ کے مطابق میٹرک تک پہنچنے والے طلبہ کی مجموعی تعداد 46 لاکھ 99 ہزار ہے، انٹر لیول تک پہنچنے والے طلبہ کی تعداد صرف 28 لاکھ 25 ہزار ہے۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق صرف 7 لاکھ 18 ہزار طلبہ ڈگری حاصل کرنے کے لیے یونیورسٹی داخل ہوتے ہیں۔