لا اینڈ جسٹس کمیشن سیکرٹریٹ میں عملے کی زیر التوا ترقیاں منظور

لا اینڈ جسٹس کمیشن سیکرٹریٹ میں عملے کی زیر التوا ترقیاں منظور

اعلامیہ کے مطابق ترقیاں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق دی گئیں، ایل جے سی پی نے ایک دہائی سے زائد عرصے سے زیر التوا ترقیوں کے کیسز حل کر دیے۔

اِسی طرح فیصلہ منصفانہ نظام، انتظامی انصاف اور تنظیمی بہتری کے لیے ادارے کے پختہ عزم کا عکاس ہے، چیف جسٹس آف پاکستان نے اندرونی گورننس کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر مستقل زور دیا۔

اِس حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ جسٹس سیکٹر میں پائیدار اصلاحات کا آغاز اندرونی انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی سے ہوتا ہے،سیکرٹریٹ نے ملازمین کی پیشہ ورانہ ترقی کو اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کے لازمی جزو کے طور پر ترجیح دی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ترقیوں کا مقصد ادارے میں شفاف فیصلہ سازی اور کارکردگی پر مبنی کلچر کو فروغ دینا ہے، یہ اقدام انتظامی طریقوں کو احتساب، کارکردگی اور میرٹ کے اصولوں سے ہم آہنگ کرتا ہے۔