اورکزئی: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، آپریشن غضب للحق کی حمایت میں ریلی

اورکزئی: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، آپریشن غضب للحق کی حمایت  میں ریلی

پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے ریلی میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

ریلی میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے بھارت کی ایما پر افغان طالبان کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اپنی خودمختاری، سرحدی سلامتی اور قومی وقار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، شرکاء نے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہارکیا۔

شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ اس اجتماع کے ذریعے دشمن کو پاکستان کی قومی یکجہتی اورعزم کا واضح پیغام دیا گیا۔