ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کی دو روز کیلئے سروسز معطل

ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے  کی دو روز کیلئے سروسز  معطل

اعلامیہ کے مطابق یو اے ای میں سفارت خانے اور قونصل خانوں کی سروسز 3مارچ تک معطل رہیں گی، پاکستانی کمیونٹی کی سلامتی کیلئے احتیاطی اقدامات لیے جا رہے ہیں۔

اِسی طرح اعلامیہ میں واضح کیا گیا قونصلر سروسز کی بحالی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، پاکستانی شہری یو اے ای حکومت کی ہدایات پر عمل کریں۔

واضح رہے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث مختلف ممالک میں حملوں کی وجہ سے سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے۔