پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری

پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری

سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مراسلہ جاری کر دیا، سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایمرجنسی، او ٹی اور فارمیسی سروسز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا حکم دیا گیا، ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف کی راؤنڈ دی کلاک دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

سکیورٹی سٹاف کو مکمل الرٹ رہنے اور سی سی ٹی وی کنٹرول روم فعال رکھنے کا حکم دیا گیا، ادویات، ویکسین، آئی وی فلوئڈز اور سرجیکل سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

تمام بلڈ گروپس کے خون کے بیگز اور ڈونرز لسٹ برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا، بائیو میڈیکل آلات، سی ٹی سکین، ایم آر آئی اور ایکسرے مشینیں فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، ہسپتالوں میں سٹینڈ بائی جنریٹرز اور میڈیکل گیسز کی دستیابی لازمی قرار دیدی گئی، مکمل فعال ایمبولینسز اور ریسکیو 1122 سے رابطہ یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ہیلتھ لائن 1019 کو 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن کے طور پر استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی تاکید کر دی گئی۔