پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے کا اضافہ کیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر آئینی اور عوام دشمن اقدام ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ حکومت عالمی منڈی کے مطابق پٹرولیم کی قیمتیں مقرر نہیں کر رہی، ملک میں پہلے مہنگائی اور بے روزگاری ہے مزید مہنگائی ہوگی۔
دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔