پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کے حکم کیخلاف حکام سے سات دن میں جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ایم ٹیگ لگانے کے عمل کو فوری روکا جائے تاہم ابھی تک عدالت سے فوری حکم امتناع نہیں مل سکا۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ ایم ٹیگ تو اسی لئے لگوایا جا رہا ہے تاکہ موٹر وہیکل کا پتہ چل سکے، یہ آپ کے لئے ہی کیا جا رہا ہے تاکہ موٹروہیکل کو رجسٹر کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا پالیسی کا معاملہ ہے، جس کے جواب پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا انتظامی حکم کو قانون میکنزم میں ہونا ضروری ہے، ایم ٹیگ کے باعث لوگوں کو بہت زیادہ پریشانی ہو رہی ہے۔