پاکستان
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے مس کنڈکٹ کی بنیاد پر تین سول ججز کو عہدوں سے بر طرف کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کی منظور کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سول جج لاہور نسیم اختر ناز،سول جج راولپنڈی محمد اسلم کو مس کنڈکٹ کے الزام ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا۔
اِسی طرح سول جج جہلم سرمد سلیم کو بھی عہدے سے برطرف کیا گیا جو ایک ماہ کی چھٹی لیکر بیرون ملک گئے اور چارج لیے بغیر استعفیٰ بھجوا دیا۔
ٰخیال رہے چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سیشن جج جہلم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی، انکوئری میں ثابت ہوا کہ سول جج نے چھٹیوں کے بعد آفس کا چارج لیے بغیر استعفی بھجوایا۔