خطے کی صورتحال پر پاکستانی وزارت خارجہ کے اہم اقدامات

خطے کی صورتحال پر پاکستانی وزارت خارجہ کے اہم اقدامات

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی شہریوں کی واپسی اور سمندر پار پاکستانیوں کی امداد کے لئے اقدامات تیز، کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال، صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر سفارت خانوں میں خصوصی  سہولت ڈیسک  قائم، پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو ویزا، رہائش اور سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خصوصی پورٹلز، ایپس اور ہیلپ لائنز کا آغاز کر دیا گیا، پاکستانی سفارت خانے میزبان ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

فلائٹ آپریشنز کی جزوی بحالی، پاکستانی شہری کمرشل پروازوں سے واپسی کا عمل شروع ہو گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی حفاظت اور فلاح ہماری اولین ترجیح ہے، ہنگامی رابطوں کی تمام تفصیلات وزارت کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر دستیاب ہیں۔