پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں 42 پروبیشنری پولیس افسران کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فوجداری نظامِ انصاف میں پولیس کے کلیدی کردار پر زور دیا اور کہا کہ انصاف کی فراہمی شفاف اور پیشہ ورانہ تفتیش پر منحصر ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں شواہد کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہیں، پولیس اور عدالتیں نظامِ انصاف کے اہم اور باہمی تکمیلی ادارے ہیں۔
چیف جسٹس نے افسران کو قانون کی حکمرانی، دیانت اور انصاف کو مقدم رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیس افسر شہریوں کے ساتھ شائستہ اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔
یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔