آپریشن غضب للحق: 527 خوارج ہلاک، 237 پوسٹیں تباہ کر دیں: عطا تارڑ

آپریشن غضب للحق: 527 خوارج ہلاک، 237 پوسٹیں تباہ کر دیں: عطا تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق میں کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، اب تک افغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک جبکہ 755 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کی 237 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضرب للحق: پاک فوج کی مؤثر کارروائیاں، سرحدی چوکیاں، دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ

وزیرِ اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران افغان طالبان کے 205 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی کارروائیوں کے دوران افغانستان بھر میں 62 مختلف مقامات کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ آپریشن کے مقاصد کے حصول کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز دشمن کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہیں۔