آپریشن ’غضب للحق‘: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کارروائی، متعدد ٹھکانے تباہ

آپریشن ’غضب للحق‘: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کارروائی، متعدد ٹھکانے تباہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی ہیں۔ کارروائی کے دوران دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے باعث دشمن اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گیا جبکہ متعدد ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج کی مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں افغان طالبان کو بھاری نقصانات اور پسپائی کا سامنا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ’غضب للحق‘ تاحال جاری ہے اور اپنے تمام اہداف حاصل ہونے تک جاری رکھا جائے گا۔