پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لئے اجلاس جاری ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی پر بریفنگ دی گئی، دوران بریفنگ عالمی صورتحال کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی بچت، سرکاری سطح پر کفایت شعاری اقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں مستحق اور غریب شہریوں کو ریلیف دینے کی تجاویز بھی زیر غور آئیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صوبوں کی مشاورت سے قومی کفایت شعاری پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔