بلوچستان میں تمام سکول اور جامعات کل سے 23 مارچ تک بند کرنے کا اعلان

بلوچستان میں تمام سکول اور جامعات کل سے 23 مارچ تک بند کرنے کا اعلان

نوٹیفیکشن کے مطابق مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث ایندھن کی قلت کے باعث محکمہ ہائر ایجوکیشن بلوچستان اور سکول ایجوکیشن نے  موجودہ حالات کے پیشِ نظر تمام تعلیمی ادارے بند کردیے ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری کالجز کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ  بلوچستان کے 23 مارچ تک صوبے بھر کے انٹرمیڈیٹ، ڈگری اور ٹیکنیکل کالجز بند رہیں گے، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں بھی کلاسز معطل کردی گئیں۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ سکول انرولمنٹ مہم اور ڈیجیٹل سکول مردم شماری مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔