امریکی سفارتخانے کا پاکستان میں منگل کو مذہبی جلوسوں کے پیش نظر سکیورٹی الرٹ جاری

امریکی سفارتخانے کا پاکستان میں منگل کو مذہبی جلوسوں کے پیش نظر سکیورٹی الرٹ جاری

امریکی سفارتخانے کے مطابق10 مارچ دوپہر 12 بجے سے پاکستان میں تعینات امریکی عملے کی نقل و حرکت محدود کر دی جائے گی۔

اِسی طرح اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ شہریوں کی خدمات جاری رکھے گا جبکہ لاہور اور کراچی قونصل خانوں میں قونصلر سروسز بدستور معطل رہیں گی۔

امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا ک امریکی شہریوں کو بڑے اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، جلوسوں کے باعث سڑکوں کی بندش، ٹریفک کی روانی متاثر اور موبائل و انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب امریکی سفارتخانہ نے مزید کہا کہ امریکی شہری اپنی سکیورٹی کا خیال رکھیں، شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں اور مقامی میڈیا سے معلومات لیتے رہیں۔