پنجاب حکومت کا تمام میڈیکل تعلیمی اداروں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا تمام میڈیکل تعلیمی اداروں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل یونیورسٹیز، کالجز اور نرسنگ کالجز 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گے، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پہلے اور دوسرے سال ایم بی بی ایس کی کلاسز اور تعلیمی سرگرمیاں آن لائن ہوں گی، تیسرے، چوتھے اور فائنل ایئر ایم بی بی ایس کی کلاسز اور کلینیکل اٹیچمنٹ معمول کے مطابق جاری رہیں گی، تمام میڈیکل امتحانات پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ کے طلبہ کو منسلک ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں دینا ہوں گی، تمام ٹیچنگ فیکلٹی بھی متعلقہ ہسپتالوں میں اپنے فرائض انجام دے گی، اداروں کے سربراہان کو حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔