پاکستان
خلاصہ
- ملتان:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے ملتان میں علاقہ گٹر کی صفائی کے دوران باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا جہاں 38 سالہ حسن اپنے بیٹوں حسین اور علی کے ہمراہ شہری کے گھر گٹر کی صفائی کے لئے گیا، حسین گٹر میں گیس کے باعث بے ہوش ہوکر گر گیا۔
باب حسن اپنے بیٹے حسین کو بچانے کے لیے اترا تو وہ بھی بے ہوش ہوگیا، اطلاع پر ریسکیو اور پولیس ٹیمیں پہنچیں، آپریشن کے بعد دونوں کو مردہ حالت میں گٹر سے نکال کر ڈیڈ باڈیز نشتر ہسپتال منتقل کردی گئیں
پولیس کا ابتدائی تفتیش میں کہنا تھا کہ تینوں پرائیوٹ افراد تھے جو گٹر کی صفائی کا کام کرتے تھے جب کہ واقعے کے متعلق ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔