پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی، گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ اور لبرٹی کے علاقے میں بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا۔
پنجاب کے شہروں میانوالی، سرگودھا اور دیگر شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی، اٹک شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ کندیاں، پھالیہ، چشمہ اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، پنڈ دادنخان اور گردو نواح میں بادل خوب برسے، بھلوال اور دیگر علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش ہوتی رہی، مریدکے اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
پشاور کے بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوگئی، گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔
آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے سردی پھر لوٹ آئی۔