خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

درخواست لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں الیکشن کمیشن، صوبائی حکومت اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی مدت رواں ماہ مارچ میں مکمل ہو جائے گی اور قانون کے مطابق حکومت 120 دن کے اندر نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کی پابند ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اگر مدت ختم ہونے کے بعد بر وقت انتخابات نہ ہوئے تو صوبے میں آئینی خلا پیدا ہو سکتا ہے۔

دائر درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو بروقت انتخابات کرانے کے احکامات جاری کرے اور صوبائی حکومت کو ہدایات دی جائیں کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت صوبے میں بروقت بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کیلئے فریقین کو مناسب احکامات جاری کرے۔