صدر مملکت سے محسن نقوی اورخالد صدیقی کی ملاقات،مختلف اُمور پر تبادلہ خیال

صدر مملکت سے محسن نقوی اورخالد صدیقی کی ملاقات،مختلف اُمور پر تبادلہ خیال

ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا، اور ملک میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری عمل کے تسلسل کی اہمیت پر بھی بات چیت ہوئی۔