حیدر آباد: گھر میں آتشزدگی سے بچی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

حیدر آباد: گھر میں آتشزدگی سے بچی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق حیدر آباد میں قاسم آباد کے علاقے علی پیلس کے قریب گھر میں آگ لگ گئی، جس نے پورے گھر کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ میں جھلس کر بچی اور خاتون سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے، گھر کی سرچنگ کی جا رہی ہے، آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔