ملازمہ نے مالک کے ڈانٹنے پر 02 سالہ ننھے بچے کو قتل کر دیا

ملازمہ نے مالک کے ڈانٹنے پر 02 سالہ ننھے بچے کو قتل کر دیا

ذرائع کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او ہربنس پورہ وقاص اشرف نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس دیا اور سفاک ملزمہ انیلہ گرفتار کرلی گئی۔

مالک کے ڈانٹنے پر ظالم گھریلو ملازمہ انیلہ نے 02 سالہ ننھے زید کے منہ پر کپڑا رکھ کر قتل کر دیا۔

مقتول کے والد محمد عمر کی مدعیت میں نامزد ملزمہ انیلہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، گرفتار ملزمہ مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز ونگ کے حوالے کردی گئی ہے۔

ایس پی کینٹ اختر نواز نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے درندوں کو عدالت سے سخت سزا دلوا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔