جنگ کا 17 واں روز: 237 پاکستانیوں کی ایران سے واپسی، تعداد 5852 ہوگئی

جنگ کا 17 واں روز: 237 پاکستانیوں کی ایران سے واپسی، تعداد 5852 ہوگئی

ضلعی حکام کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے آج 44 افراد وطن پہنچے ہیں اور 17روز کے دوران مجموعی طور پر 3784 افراد واپس آئے۔

دوسری جانب گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج 193 افراد واپس وطن آ چکے ہیں، اب تک مجمو عی طور پر 2068 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔

علاوہ ازیں 28 فروری سے اب تک گبد ریمدان اورتفتان بارڈرکے ذریعے مجموعی طور پر 5852 افراد وطن واپس پہنچے، وطن واپس پہنچنے والوں میں زائرین، مزدور، ایرانی طلباء اور بزنس مین شامل ہیں۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آنے آنے والے تمام افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔