مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 2 رضا کار جاں بحق

مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 2 رضا کار جاں بحق

پولیس کے مطابق حادثہ لکی مروت سے ڈیرہ آتے ہوئے وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، جس میں 2 رضا کار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جبکہ مولانا اسجد محمود حادثے میں محفوظ رہے، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سکواڈ میں شامل گاڑی پھسلن کے باعث سی پیک موٹر وے سے نیچے گر گئی تھی۔