کراچی: گھر میں گیس لیکج دھماکا، دو خواتین سمیت 3 افراد جھلس گئے

کراچی: گھر میں گیس لیکج دھماکا، دو خواتین سمیت 3 افراد جھلس گئے

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی شدت سے گھر کی دیوار بھی گر گئی، جس کے باعث پڑوسی کے بچے بھی زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ دھماکے کی وجہ گیس لیکج بتائی جا رہی ہے۔