خیبر پختونخوا میں پبلک سروس کمیشن ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ تیار

خیبر پختونخوا میں پبلک سروس کمیشن ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ تیار

موجودہ ایکٹ کے تحت پبلک سروس کمیشن کے اراکین کے چناو کے لیے سرچ اینڈ سکروٹنی کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے، جو چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کام کرتی ہے اور اپنی تجاویز گورنر اور وزیراعلیٰ کو ارسال کرتی ہے۔

نئے مجوزہ ایکٹ کے مطابق کمیشن کے اراکین استعفا گورنر کے بجائے صوبائی حکومت کو دیں گے اور کمیشن کی تیار کردہ رپورٹ بھی صوبائی حکومت کو جمع کرائی جائے گی، جس کے بعد یہ رپورٹ اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ترامیم کمیشن کی شفافیت اور صوبائی حکومت کی براہ راست نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔