خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکیل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکیل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے حکم دیا کہ فتح اللہ برکی کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

سماعت کے دوران زاہد بشیر ڈار، انصر کیانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے کومل جدون ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا ہے، جس میں خاور مانیکا پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔