موج مستی اور چھٹیاں ختم، تعلیمی ادارے 21 روزہ تعطیلات کے بعد آج کھل گئے

موج مستی اور چھٹیاں ختم، تعلیمی ادارے 21 روزہ تعطیلات کے بعد آج کھل گئے

اس حوالے سے مختلف صوبوں کے تعلیمی اداروں میں مختلف اوقات کار جاری کئے گئے ہیں، متعدد اداروں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی ہو رہا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھی جامعات میں تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت دے دی، جس کا مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ کفایت شعاری مہم کے پیش نظر 10 مارچ سے آن لائن کلاسز شروع کی گئی تھیں۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ آج سے صوبے بھر میں تعلیمی سلسلہ معمول کے مطابق بحال ہو گیا ہے اور تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل حسب معمول جاری رہے گا۔

وزیر تعلیم کے مطابق سکولوں اور کالجوں میں ہفتہ وار پانچ دن کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ طلبہ کی تعلیم کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے درپیش مشکلات اور رکاوٹوں کو مشترکہ کوششوں سے عبور کرنا ہوگا، جبکہ تعلیمی نقصانات کے ازالے کے لیے پالیسیوں پر نظرثانی بھی کی جائے گی۔

وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ کو تعلیمی نقصان سے بچانے کے لیے نئی حکمت عملی وضع کرنے پر مشاورت جاری ہے، جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔