خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) محکمہ پی ڈی ایم اے بلو چستان نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے دوران جاں بحق ہو نے والوں کی تعداد 9 ہوگئی، جاں بحق ہو نے والوں میں 4 مرد اور 5 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث 10 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 8 بچے، 1 خاتون اور 1 مرد شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مو سلادھار بارشوں کے باعث کیچ، ہرنائی، کوہلو، لورالائی میں جانی نقصانات رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث جعفر آباد، کچھی اور ژوب میں بھی جانی نقصانات ہوئے ہیں، حالیہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے 150 گھر تباہ ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے 28 گھر مکمل جبکہ 122 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، مو سلادھار بارشوں کے باعث نصیر آباد، چمن، کوئٹہ، حب اور آواران میں مالی نقصانات ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق لسبیلہ، کیچ، پشین، کوہلو، ہرنائی، قلعہ عبد اللہ، کچھی اور ژوب میں بھی نقصانات رپورٹ ہوئے، متاثرہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ ، ایف سی اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سر گرمیاں جاری ہیں۔