اسحاق ڈار کا سعودی وزیر سے ٹیلیفونک رابطہ، قریبی رابطے پر اتفاق

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر سے ٹیلیفونک رابطہ، قریبی رابطے پر اتفاق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے پاک-چین پانچ نکاتی اقدام پر بھی بات چیت ہوئی، رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط، برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق دار اور شہزاد فیصل بن فرحان نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔