حافظ نعیم الرحمٰن کی ایرانی سفیر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

حافظ نعیم الرحمٰن کی ایرانی سفیر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی نے ایرانی قوم کی استقامت اور شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ ایرانی سفیر نے پاکستانی قوم، حکومت اور جماعت اسلامی کے واضح مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور مسلم ممالک کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران پر حملے بند کرے اور خطے سے اپنے اڈے ختم کرے، جبکہ فلسطین کی آزادی، خودمختار ریاست کے قیام اور مسجد اقصیٰ کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔