پاکستان نے عالمی سطح پر امن کی مثال قائم کی، گورنر سندھ

پاکستان نے عالمی سطح پر امن کی مثال قائم کی، گورنر سندھ

انہوں نے کہا کہ خطہ ایک بڑے جنگی خطرے کے دہانے پر کھڑا تھا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حکمت عملی نے عالمی سطح پر ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہے، اور پاکستان نے ناممکن کو ممکن کر کے دنیا کی توجہ حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہر پاکستانی فخر کر سکتا ہے کہ ہم نے انسانیت کو ایک بڑی جنگ سے بچایا، اور پاکستان کا امن منصوبہ عالمی سفارتکاری کی تاریخ کا سنہرا باب ہے۔