اسرائیلی جارحیت سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کر رہی ہے: ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

اسرائیلی جارحیت سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کر رہی ہے: ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی وفد سنجیدہ مذاکرات کیلئے آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفد ایران کی جانب سے پیش کردہ 10 نکاتی منصوبے کی بنیاد پر سنجیدہ مذاکرات کرے گا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ایرانی عوام میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔